ڈویژن آف الکفیل وویمنز اسکولز کی جانب سے خطاطی، مصوری, فائن آرٹس اور ہاتھ سے بنائی گئی سجاوٹی اشیاء پر مشتمل نمائش کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈویژن آف الکفیل وویمنز اسکولز کی جانب سے خطاطی، مصوری, سجاوٹی اشیا اور ہاتھ سے بنائی گئی سجاوٹی اشیاء پر مشتمل نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نمائش تیسری سالانہ روح النبوہ کانفرنس کی تقریبات کے ضمن میں منعقد کی گئی تھی۔ کانفرنس کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صدیقہ طاہرہ ہال میں کیا گیا تھا۔

نمائش کا افتتاح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے کیا۔ اس نمائش کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا جو کہ درج ذیل ہیں۔

عربی خطاطی،

اسلامی ڈیکوریشن اور مصوری،

فائن آرٹس،

ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء۔

روح نبوت سیمینار کی جانب سے ہر کیٹیگری میں اول آنے والی شرکاء کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا جب کہ نمائش میں حصہ لینے والی تمام شرکاء کو اسناد پیش کی گئیں۔

نمائش میں کامیاب رہنے والی شرکاء کے نام درج ذیل ہیں۔

- زهراء عباس خضير اول انعام فن مصوری

-ہند سجاد الموسوی اول انعام بہترین تصویر

- أزهار شركاء پریذیڈنٹ آف ایسوسی ایشن آف کیلی گرافی ایران اول انعام بہترین خطاطی
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: