روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شہدائے وطن کے بچوں اور خاندانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تیسرے سالانہ روح النبوہ سیمینار کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کو منانے کے لئے کئی پروگرام مرتب کیے گئے تھے۔

اس یوم سعید کی مناسبت سے روح النبوہ سیمینار کی تقریبات کے ضمن میں شہدائے وطن کے بچوں اور خاندانوں کے اعزاز میں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں شہدائے وطن کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے وطن عزیز کی حرمت اور تقدس کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور میں شہدائے وطن کے بچوں اور خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

شہدا کے والدین، اہل خاندان اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شہداء کے خاندانوں اور بچوں کی مالی اور معاشی بحالی کے لئے تمام ممکنہ مادی اور سماجی وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

اس موقع پر روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل، سینئر آفیشزل اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران بھی موجود تھے۔

شہداء کے اہلخانہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روح نبوہ سمینار کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک کی جانب سے شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ اور بچوں کو بھرپور مالی، اخلاقی اور روحانی مدد فراہم کی جاتی ہےاور شہداء اور ان کے خاندانوں کے اعزاز میں اکثر و بیشتر ایسے پروگرام مرتب کئے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: