روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں ہفتہ وار محفل قرآن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری منصوبوں کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ محافل قرآن انسٹی ٹیوٹ کے جاری منصوبے عرش التلاوة کے تحت ہفتہ وار منعقد کی جاتی ہیں۔

اس ہفتے قرآن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے احیائے قرآن کمیٹی واسط گورنیٹ صوبہ کوت کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں تلاوت قرآن پاک کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

اس محفل قرآن میں جن قاری حضرات نےقرآن پاک کی تلاوت کا شرف حاصل کیا درج ذیل ہیں۔

قاری الشيخ علي الساعدي ان کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ہے۔

قاری براق منیر العبادی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کروائے گئے پروفیشنل کورس کے گریجویٹ ہیں۔

قاری مصطفی معيوف کا تعلق صوبہ واسط سے ہے۔

قاری مصطفى كاطع البديري نیشنل پراجیکٹ آف قرآن ریڈرز دیوانیہ برانچ سے تعلق رکھتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: