تیسرے سالانہ روح النبوۃ فیسٹیول کی تقریبات کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی کی جانب سے خواتین قاریان کے لیے سپیشل قرآنک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس قرآنک سیشن میں ملک کی نامور خواتین قاریان کے علاوہ ایران اور افغانستان سے آئی ہوئی خواتین قاریان نے بھی شرکت کی۔
اسپیشل قرانک سیشن کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صدیقہ طاہرہ الطاہرہ ہال میں کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں روح النبوۃ فیسٹیول میں مدعو مہمانوں کے علاوہ العمید یونیورسٹی اور العمید اسکولز کی طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران خواتین قاریان نے اپنے خوبصورت طرز اسلوب اور آواز میں تلاوت قرآن پاک پیش کرکے روح پرور سماء باندھ دیا اور سامعین سے داد تحسین حاصل کی۔
اس قرآنی سیشن کے دوران جشن ولادت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے خواتین نے خوبصورت قصیدے پڑھے اور شان اطہار اہلبیت کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت بھی پیش کیے۔
حاضرین محفل کی جانب سے قرآنک سیشن کے انعقاد کو نہایت سراہا گیا اور اس سیشن کے دوران عراقی خواتین قاریان کی تلاوت و کارکردگی اور اول انعام حاصل کرنے پر بہت پذیرائی کی گئی۔