تیسرے سالانہ روح النبوۃ فیسٹیول کی اختتامی تقریب

تیسرے سالانہ روح النبوۃ فیسٹیول کی تعلیمی، فکری، ثقافتی سرگرمیاں اور قرآنک ورکشاپس دو روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔ روح النبوۃ فیسٹول سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے سلسلے میں ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈویژن آف الکفیل وویمنز اسکولز کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔

اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب 24 جمادی الثانی 1440 بمطابق 2 مارچ 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صدیقہ الطاہرہ ہال میں منعقد ہوئی۔

اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمتولی شریف علامہ سید احمد صافی، جنرل سیکرٹری انجینئر محمد اشیقر، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور سینئر آفیشل بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیسٹیول میں شریک ملکی اور غیر ملکی سکالرز اور ریسرچرز کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر فیسٹیول کے دوران منعقد کردہ مختلف مقابلوں جن میں ریسرچ، قرآن، شاعری اور آرٹسٹک مقابلے شامل تھے کے ونرز کو انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کے آخری حصے میں روح النبوۃ فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی اور تمام معاون خواتین کو بھی فیسٹیول کے شاندار انعقاد پر اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: