پندرہویں ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کے ریسرچ مقابلوں میں ریسرچ جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بڑھا کر 10رجب 1440 ہجری کر دیا گیا ہے

پندرہویں ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے ریسرچ مقابلوں میں ریسرچ جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بڑھا کر یکم رجب 1440 ہجری کے بجائے 10 رجب 1440 بمطابق 19 مارچ 2019 کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریسرچ جمع کرانے کی آخری تاریخ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ ریسرچرز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ مقابلے میں زیادہ سے زیادہ ریسرچز کو شامل کرنے اور زیادہ سے زیادہ سکالرز کی مقابلے میں شمولیت کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار دنیا بھر کے مفکرین اور سکالرز کو ایک پرکشش موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی تحریر و تحقیق کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: