روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینٹر آف فیملی کلچر کے پہلے یوم تاسیس کی تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینٹر آف فیملی کلچر کی جانب سے اپنے قیام کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر میرا خاندان میری ذمہ داری کے عنوان کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب بعد از دوپہر بروز جمعرات 29 جمادی الثانی 1440 ہجری بمطابق 7 مارچ 2019 کو روضہ مبارک کے صدیقہ طاہرہ ہال میں منعقد کی گئی تھی۔

سینٹر آف فیملی کلچر کے پہلے یوم تاسیس کی اس تقریب میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، سینئر آفیشلز، سماجی شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور پھر شہداء وطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن مسٹر جواد الحسناوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر کے قیام کے اغراض و مقاصد اور گزشتہ سال حاصل کردہ اہداف اورکامیابیوں کے بارے میں مختصر جائزہ پیش کیا۔

مسٹر حسناوی نے 2019 کے حوالے سے سینڈر کی جانب سے مرتب کیے گئے اہداف اور منصوبوں کے بارے میں بھی ایک پریزنٹیشن پیش کی۔

تقریب کے دوران ہونے والی اہم سرگرمیاں حسب ذیل ہیں۔

نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے تلاوت قرآن پاک کا سیشن ترتیب دیا گیا۔

پہلے سال کے دوران فیملی سینٹر کی جانب سے اٹھائے گئے اہم اقدامات اور سرگرمیوں کے بارے میں ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی۔

العمید اسکولز کے بچوں کے گروپ نے عراقی خاندان کے پس منظر میں گھریلو مسائل پرمبنی ایک سٹیج ڈرامہ پیش کیا۔

دفاع وطن کے مقدس فتوی کو عملی جامہ پہنانے کے دوران مادر وطن کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کے اعزاز میں ایک سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے شہداء کے خاندانوں کو تحائف اور مالی معاونت کے سلسلے میں روضہ مبارک کی جانب سے ہدیات پیش کیے۔

سینٹر کے پہلے سال اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افراد کو اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتامی سیشن کے دوران روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر ڈاکٹر عباس دادا نے تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکا نے سینٹر کی جانب سے لگائی گئی نمائش میں بھی شرکت کی۔ یہ نمائش الکفیل سینٹر آف ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی مصنوعات اور ہاتھ سے بنائی گئی دیدہ زیب اشیاء پر مشتمل تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: