بروز ہفتہ 9 مارچ 2019 کو رجب کی پہلی تاریخ ہے۔ (دفتر آیت اللہ سید سیستانی)

نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ماہ رجب کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذاعراق اور اس کے گرد ونواح میںبروز ہفتہ 9 مارچ 2019 کو رجب کی پہلی تاریخ شمار ہو گی۔
روایات کے مطابق رجب کی پہلی تاریخ کو حضرت نوح(ع) کشتی میں سوار ہوئے حضرت نوح کے ساتھ موجود افراد کو حکم دیا گیا کہ وہ اس دن روزہ رکھیں اور جو شخص بھی اس دن روزہ رکھتا ہے آگ اس سے ایک سال کی مسافت کے برابر دور جاتی ہے۔
روایات کے مطابق رجب کا مہینہ حضرت علی بن ابی طالب(ع) کا مہینہ ہے۔
یکم رجب کے دن غسل کرنا اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مستحب ہے۔
اس کے علاوہ عمومی طور پر ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے کہ جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 30مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی جاتی ہے اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 30 مرتبہ سورہ قدر کو پڑھا جاتا ہے اور نماز کے بعد صدقہ دینا بھی مستحب ہے۔
اللہ تعالیٰ اس مہینے کو اور باقی تمام مہینوں کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور امن و امان کا زمانہ قرار دے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: