روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سینٹر آف فیملی کلچر کی جانب سے اپنے قیام کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر دفاع وطن کے شہداء کے خاندانوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینٹر آف فیملی کلچر کی جانب سے اپنے قیام کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر دفاع وطن کے مقدس فتوی کو عملی جامہ پہنانے کے دوران مادر وطن کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تقریب بروز جمعرات بعد از دوپہر 29 جمادی الثانی 1440 ہجری بمطابق 7 مارچ 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صدیقہ طاہرہ ہال میں منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، سینئر آفیشلز، سماجی شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے شہداء کے خاندانوں کو تحائف اور مالی معاونت کے سلسلے میں رقوم پیش کیں۔

شہداء کے خاندانوں اور بچوں کے سماجی، علمی، فکری، ثقافتی اور معاشی لبرلز کو بہتر بنانے اور انھیں ترقی دینے کے لئے سینٹر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ان اہداف کو حاصل کرنے کے لئے سینٹر کی جانب سے کئی اقدامات اور منصوبے جاری ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: