تصویری رپورٹ: اس طرح سے مومنین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ماہ رجب کا استقبال کیا

حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت ہوئی ہے کہ رجب کا مہینہ خداوند متعال کا بڑا مہینہ ہے اور دوسرا کوئی بھی مہینہ حرمت اور فضیلت میں اسے نہیں پہنچتا، اس مہینے میں کافروں کے ساتھ (بھی) جنگ کرنا حرام ہے۔ رجب ماہِ خداوند ہے شعبان میرا مہینہ ہے اور ماہ رمضان میری امت کا مہینہ ہے جو شخص ماہ رجب میں ایک دن روزہ رکھے تو یہ عمل خداوند متعال کی خوشنودی کا باعث قرار پائے گا، خداوند متعال کا غضب اس سے دور ہو گا اور جہنم کا دروازہ اس پر بند ہو جائے گا۔

ماہ رجب کی پہلی رات اور پہلے دن مومنین کی بڑی تعداد نے روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری کے ذریعے اس مبارک مہینے کی برکات کے حصول کا آغاز کیا اور سارا وقت کربلا کے دونوں مقدس روضوں میں زیارت، تلاوت اور دعاؤں میں مشغول مومنین کا جمع غفیر دکھائی دیتا رہا۔

یکم رجب کو زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی کچھ تصاویر آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: