اس سیمینار کی اختتامی تقریب بروز ہفتہ بعد از دوپہر یکم رجب 1440 ہجری بمطابق 9 مارچ 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد کی گئی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العمید انٹرنیشنل سینٹر فار ریسرچ اینڈ سٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض العمیدی نے کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کا اعلان کیا۔
کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات اور تجاویز حسب ذیل ہیں۔
1 : یہ سیمینار بین الاقوامی سطح پر ہر سال منعقد کیا جائے اور اس سیمینار کا فارمیٹ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں حضرت امام باقر علیہ السلام کی عظیم خدمات اور کوششوں پر مبنی ہو۔
2 : عراق کی یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں کو بھی اس بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کی دعوت دی جائے۔
3 : اس سیمینار کے دوران پیش کئے گئے تحقیقی کام کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے پرنٹ اور پبلش کیا جائے۔
تقریب کے اختتام پر کانفرنس میں شریک تمام سکالرز، میڈیا پرسنز، اور شرکاء کو اعزازی شیلڈز اور اسناد پیش کی گئی۔