تصویری رپورٹ: امام علی نقی(ع) کا یوم شہادت منانے کے لیے لاکھوں عزاداروں کی سامراء آمد اور روضہ مبارک کی جانب سے وسیع خدماتی انتظامات

رسول خدا(ص) کے دسویں جانشین حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے یومِ شہادت پر عزاداری کے قیام اور اس المناک دن کے احیاء کے لئے سامراء میں روضہ مبارک امام علی نقی و امام حسن عسکری علیھما السلام کی زیارت کے لئے آنے والے لاکھوں زائرین کی خدمت کے لئےبہترین انتظامات کئے گئے۔

عزاداری کے قیام اور اس المناک دن کے احیاء کے لئےآنے والے زائرین اور عزاداری جلوسوں کے لئے بے شمار عارضی کیمپس لگائے گئے تھے کہ جن میں زائرین کے لئے کھانے پینے اور آرام کے تمام وسائل مہیا تھے۔ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سامراء اور زائرین کے تمام راستوں اور تمام اردگرد کے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے فوجی اور نیم فوجی دستوں نے سینکڑوں کلو میٹر کے علاقے کو گھیر رکھا تھا۔

روضہ مبارک سےمراسم زیارت کی براہ راست نشریات دکھانے کے لئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تمام کیڈرز کو متحرک تھے اور ذرائع ابلاغ سے منسلک افراد کے لئے خاص شناختی بیج فراہم کئے گئے تھے۔ مختلف سیٹلائٹ چینلز کے تعاون سے مسلسل لائیو براڈکاسٹنگ کرنے عزاداری جلوسوں اور زائرین کی نقل و حرکت کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ڈاکیومنٹ کی گئی
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: