عربی ادب اصل اور جدت کے درمیان پر منعقد ہونے والی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

حوزہ علمیہ جدت کا علمبردار کے عنوان سے عربی ادب اصل اور جدت کے درمیان پر ہونے والی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور بحرالعلوم فاؤنڈیشن کے تعاون سے نجف اشرف کے سینٹرل ہال میں منعقد کی گئی۔

اس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی اعلی دینی، علمی اور فکری شخصیات، مختلف اداروں سے آئے ہوئے اعلی سطحی وفود، محققین میڈیا پرسنز، مختلف تعلیمی اداروں اور حوزہ علمیہ کے طالبعلموں اور عربی زبان و ادب میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عربی زبان اور ادب پر منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے جنرل سیکرٹری سید جعفر الموسوی، روضہ مبارک کاظمین کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جمال الدباج ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی اور اعلی سطحی وفد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: