شہر امام علی عليه السلام میں محفل مشاعرہ

عربی زبان و ادب پرمنعقد ہونے والی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر بحرالعلوم فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یہ محفل مشاعرہ بحرالعلوم فاؤنڈیشن کے الطوسی ہال میں منعقد ہوا۔ اس محفل مشاعرہ میں نجف اشرف اور ملک کے نامور شعراء حضرات نے شرکت کی جن کے نام حسب ذیل ہیں۔

1- السيد محي الجابري.
2- الأستاذ حسين القاصد.
3- الشاعر ثامر العسّاف.
4- الشاعر صادق الغريفي.
5- الشاعر نجاح العرسان.
6- الشيخ إبراهيم النصيراوي.
7- الشاعرة مسار الياسري.
8- الشاعر ياس السعيدي.
9- الشاعر رضا السيد جعفر.
10- الشاعر مهدي النهيري.
11- الشاعر قاسم التميمي.

عربی زبان و ادب اور حوزہ علمیہ جدت کا علمبردار کے عنوان کے تحت منعقد کی جانے والی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر پہلی بار محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس محفل مشاعرہ کے انعقاد کا بنیادی مقصد علم لغات وادبیات اور عربی شاعری کے درمیان ایک ربط اور تسلسل قائم کرنا ہے۔

بحرالعلوم فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری اور اس کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے رکن سیدمحمدعلی بحرالعلوم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام کے شہر میں عربی ادب اور شاعری کو خاص مقام حاصل ہے۔ اس شہر کی خاص بات ھےیہ ھے کہ یہاں ادباء اور شعرا اپنے فن کی معراج پاتے ہیں۔ اس لئے اس کانفرنس کے موقع پر ہم نے یہاں محفل مشاعرہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: