مرکز تراث حلہ کی طرف سے (كشفُ المخفِيّ من مناقب المهديّ) کے نام سے ایک نئی کتاب کی اشاعت .....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے زیر انتظام کام کرنے والے مرکز تراث حلہ نے حافظ ابن البطريق الحِلِّيّ (ت 600هـ) کی تحریر کردہ کتاب(كشفُ المخفِيّ من مناقب المهديّ -عجّل الله فرجه الشريف-) کو ایک نئے انداز میں چھاپہ ہے کہ جسے علمی حلقوں میں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ کتاب ایک گم شدہ خزانے کی مانند تھی جس کی کھوج لگانے اور اس میں موجود علمی لعل و جواہر کو دنیا تک پہنچانے کا یہ کارنامہ محقق السيِّد محمَّد رضا الحسينيّ الجلاليّ نے سرانجام دیا۔ اس کتاب کی تحقیق اور اس کے جمع کو انتہائی عمدہ انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

مرکز تراث حلہ نے اس کتاب کی نئی صفحہ بندی اور ڈیزائنگ کے ساتھ اسے قارئین تک پہنچانے کی ذمہ داری ادا کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: