روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گیارہویں ہفتہ زراعت و شجرکاری میں شرکت ہفتہ

آئیں عراق کو سرسبز و شاداب نخلستان بنائیں کے عنوان کے تحت گیارہوہ ہفتہ زراعت و شجرکاری منایا جا رہا ہے۔ یہ ہفتہ زراعت و شجرکاری 14سے 21مارچ 2019 تک انٹرنیشنل بغداد فیئر کے ضمن میں جاری رہے گا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اس نمائش میں شرکت بین الاقوامی اور علاقائی نمائشوں میں شرکت کی کڑی ہے۔

اس بین الاقوامی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئی ذیلی ادارے روضہ مبارک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ ہفتہ زراعت و شجرکاری کو منانے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے درج ذیل ادارے نمائش میں شریک ہیں۔

الجود کمپنی فارماڈرن ایگریکلچر اینڈ انڈسٹری: الجود کمپنی فارماڈرن ایگریکلچر اینڈ انڈسٹری کی جانب سے نمائش میں پیش کی جانے والی مصنوعات میں مختلف اقسام کی فرتیلائزرز اور ماحول دوست کیڑے مار ادویات شامل ہیں۔

الکفیل کمپنی فار پبلک انوسٹمنٹس : الکفیل کمپنی فار پبلک انوسٹمنٹس کی جانب سے درج ذیل ادارے اس نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

1 : مزارع خيرات أبي الفضل العبّاس(عليه السلام): یہ ادارہ اپنی زرعی پیداوار جیسے کے خیار، ایگ پلانٹ یا بینگن، ٹماٹر اور دوسری پروڈکٹس کو نمائش میں متعارف کرارہا ہے۔ یہ زرعی پروڈکٹس جدید سائنسی طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے اور روایتی کیمیکل کیڑے مار ادویات کے بجائے ماحول دوست نباتاتی ادویات کو استعمال کرتے ہوئے کاشت کی جا رہی ہیں۔

2 : الواحہ پلانٹ پروڈکشن آف پولٹری فیڈ

3 : الکفیل پلانٹ پروڈکشن آف پولٹری
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: