اس کانفرنس کی اختتامی تقریب بروز جمعہ 7 رجب 1440ہجری بمطابق 15 مارچ 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس کے اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر علي الأعرجي کی زیرصدارت ریسرچ سیشن سے شروع ہوا۔
اس کے بعد کانفرنس کا آخری اعلامیہ جاری کیا گیا اور کانفرنس کی علمی اور انتظامی کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر پروفیسر عقیل الخاقانی کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کا اعلان کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر کانفرنس میں شریک اسکالرز اور محقیقین کو اسناد اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔