منابر النور پراجیکٹ کے ضمن میں قرآن فورمز کا انعقاد جاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے قرآنی تعلیمات اور معاشرے میں قرآن کلچر کی فروغ کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ قرآن مرکز کی جانب سے سالانہ ماہانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر قرآن پاک سے متعلق مختلف طرح کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔

منابر النور پروجیکٹ انہی منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت کربلا، عراق اور بیرون ممالک قرآن فورمز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی پراجیکٹ کے ضمن میں دیوانیہ کے علاقے عفك میں دار القرآن عفك کے تعاون سےقرآن فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اس فورم میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاریان کے علاوہ عفک ڈسٹرکٹ کے قاریان نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔

اس فورم میں شریف قاری حضرات کے نام درج ذیل ہیں۔

قاری سید حسنین حلو روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام

قاری لیث العبیدی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام

قاری مرتضی حسین دار القرآن عفك

قاری خلیل طحہ نیشنل پروجیکٹ آف قرآن ریڈرز
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: