مخطوط عربی کے عالمی دن کے موقع پر مرکز برائے بحالی مخطوطات کی جانب سے مشاورتی فورم کا انعقاد

مخطوط عربی کے عالمی دن کے موقع پر مرکز برائے بحالی مخطوطات کی جانب سے مشاورتی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشاورتی فورم کے انعقاد کا مقصد عراق میں موجود مختلف تحقیقی و شماریاتی اداروں کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو بڑھاتے ہوئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔

اس فورم میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ نیشنل سینٹر فار ڈاکیومنٹنگ کرائمز، شہداء فاونڈیشن اور نیشنل ڈائریکٹریٹ آف کریمینل ایویڈنس کے وفود بھی فورم میں شریک تھے۔

مشاورتی فورم کے دوران مختلف امور پر باہمی تعاون بڑھنے، ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے، تحقیقی کام کو درست انداز اور درست سمت میں جاری رکھنے کے لئے لائحہ عمل پر بات کی گئی۔ فورم کے اختتام پر عربی مخطوط کے عالمی دن کی مناسبت سے تمام شرکاء کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: