عراق کے وزیراعظم ڈاکٹر عادل عبد المہدی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زرعی اور صنعتی شعبوں میں خدمات، ترقی اور پیشرفت کو بے حد سراہا

عراق کے وزیراعظم ڈاکٹر عادل عبد المہدی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زرعی اور صنعتی شعبوں میں خدمات، ترقی اور پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ملکی معیشت کی بحالی اور مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔۔

گیارہویں ہفتہ زراعت و شجرکاری کے ضمن میں جاری بغداد انٹرنیشنل فیئر میں شرکت کے دوران عراق کے وزیراعظم ڈاکٹر عادل عبدالمہدی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی اداروں کی پیش کردہ زرعی اور حیوانی مصنوعات کو بے حد سراہا اوران اداروں کو ملکی معیشت کی بحالی اور مضبوطی کے لئے اس میدان میں مزید ترقی اور پیشرفت جاری رکھنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اداروں کی پیش کردہ مصنوعات میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے ان کے متعلق مختصر معلومات بھی حاصل کیں۔ اس موقع پر الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچر اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر انجینئر میثم علی حسین البہادلی بھی موجود تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: