حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کیلئے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے حرم میں ماتمی جلوسوں کی آمد.....

حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نماز فجر کےبعد عزاداری جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اب تک کربلا کے اندر اور باہر سے دسیوں جلوس حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شہادت کو منانے اور آپ کے بھائیوں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو آپ کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لئے پہنچ چکے ہیں۔

شعبہ شاعر حسینی کے انچارج حاج ریاض النعیم السلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کو منانے کے لئے اورمراسم عزاداری کے احیاء کے لئے پچھلے دو دنوں کے دوران 54 عزاداری اور خدماتی مواکب پر مشتمل جلوس کربلا پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے 24 جلوس عزاداری ہیں جو کہ آپ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر ماتم اور زنجیر زنی کریں گے جبکہ 30 خدماتی مواکب کے جلوس ہیں جو کہ شہادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی مناسبت پر زائرین اور عزاداروں کو مختلف طرح کی خدمات فراہم کرنے کیلئے یہاں پہنچے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: