مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین ڈویژن کی جانب سے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کو منانے کے لئے مجلس عزا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین ڈویژن کی جانب سے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کو منانے کے لئے ایک مجلس عزا برپا کی گئی۔ یہ مجلس عزا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسی کاظم بیسمنٹ میں منعقد کی گئی تھی۔ اس مجلس عزا میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین ڈویژن ائمہ اطہار علیہم السلام کے ایام شہادت اور ایام ولادت کے موقعوں پر مجالس عزا اور دوسری تقاریب کا بطور خاص انعقاد کرتی ہے تاکہ ان مجالس اور تقاریب کے ذریعے ائمہ اطہار علیہم السلام کی پاک اور روشن زندگی اور تعلیمات پر علمی،تحقیقی اور تعلیمی لیکچرز دئیے جاسکیں۔

مجلس عزا کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ذات مبارکہ کے مختلف پہلوؤں اور واقعہ کربلا اور اسلام کی حیات نو میں آپ کے کلیدی کردار کے بارے میں لیکچرز دئیے گئے۔ مجلس عزا کے اختتام پر نوحہ خوانی کی گئی اورمراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد دعائے فرض پڑھ کر تعجیل ظہور امام زمانہ علیہ السلام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: