روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں مختلف برقی آلات اور سازوسامان کی فراہمی اور تنصیب

شام میں روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں بنیادی ضروریات اور یہاں آنے والے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایک وفد تحائف اور دیگر ضروری سازو سامان اور آلات لے کر دمشق پہنچ چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الیکٹرک سٹی ڈویژن کے انچارج انجینئرعلي عبد الحسينجو اس وفد کے ہمراہ ہیں نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم مختلف الیکٹریکل آلات اور ضروری اشیاء لے کر دمشق پہنچ چکے ہیں اور ہم نے یہ تمام ساز و سامان اور آلات روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے منتظمین کے حوالے کر دیا ہے۔ یہاں لائے گئے آلات اور سامان کی تفصیلات یہ ہیں۔

1 : 240 واٹس LED پروجیکٹرز کی40 یونٹس.

2 :روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے دونوں میناروں کے لئے دو دو تھرمل پروجیکٹرز۔

3 : 500 بلبوں پر مشتمل 70 میٹر لمبی لائٹ ڈیکور۔

4 : ایک بہت بڑا برقی چراغ جس پر کہ السلام على جبل الصبر تحریر ہے۔ یہ لائٹ 5 میٹر لمبی اور 80 سینٹی میٹر چوڑی ہے۔

5 : 4 فٹ لمبی LED لائٹس کے 140 یونٹس۔

6 : روضہ مبارک کے اندرونی حصہ کیلئے 10KVA کا یو پی ایس ۔

7 : سفید، سرخ اور سبز رنگوں کی روشنیوں پر مشتمل 900 بلب۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں بجلی کے کام کرنے اور ان تمام آلات اور اشیاء کی تنصیب کے لئے ایک ٹیکنیکل ٹیم بھی وفد کے ہمراہ یہاں آئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: