تیسرے سالانہ ولید کعبہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب

بصرہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ اکنامکس نے تیسرے سالانہ ولید کعبہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کی میزبانی کا شرف حاصل کیا۔ یہ فیسٹول روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور بصرہ یونیورسٹی کے اشتراک اور تعاون سے بصرہ یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران ہونے والی اہم سرگرمیوں درج ذیل ہیں۔

پہلی سرگرمی: قرنہ ڈسٹرکٹ بصرہ میں اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے جناب شیخ قاسم المعموری اور یونیورسٹی کے طالبعلموں کے درمیان حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شخصیت مبارکہ کے حوالے سے ایک ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس ڈائیلاگ سیشن کے اختتام پر جناب شیخ قاسم المعموری نے طالبعلموں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

دوسری سرگرمی: تقریب کے دوران ابتدائی طبی امداد کے متعلق طالبعلموں کو ایک اگاہی لیکچر دیا گیا۔ یہ لیکچر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹرینر اور فرسٹ ایڈ یونٹ کے انچارج مسٹر علی نے روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے حادثات جیسے ڈوبنے، کوئی چیز حلق میں پھنس جانے یا چوٹ لگ جانے کی صورت میں فوری طور پر کیسے نبٹا جائے کے بارے میں تھا۔

تیسری سرگرمی: اس تقریب کی تیسری اہم سرگرمی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری مسلم الشبكيکی جانب سے روز مرہ زندگی میں قرآنی تعلیمات کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں دیا گیا لیکچر تھا۔

تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی کے طالبعلموں نے اس فیسٹیول کے یونیورسٹی میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیسٹیول کے دوران ہونے والی علمی، فکری اور ثقافتی سرگرمیوں کو بے حد سراہا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے طالب علموں کی علمی اور فکری شعور اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: