صدیقہ الطاہرہ مرکز کی جانب سے خواتین کے لئے دعائے العھد کو حفظ کرنے کے مقابلے کے انعقاد کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صدیقہ الطاہرہ مرکز کی جانب سے خواتین کے لئے دعائے العھد کو حفظ کرنے کے مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

دعائے عھد کی اہمیت کا اندازہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے اس فرمان سے لگا یا جاسکتا ہے: جو شخص اس دعا کو مسلسل چالیس روز تک ہر صبح پڑھے گا تو حضرت امام زمانہ علیہ السلام کے انصار اور مددگاروں میں سے ہوگا اور اگر وہ شخص پہلے ہی وفات پا جاتا ہے تو اللہ تعالی ظہور امام زمانہ علیہ السلام کے وقت اس کو قبر سے اٹھائیں گے اور آپ علیہ السلام کے انصار میں شامل کریں گے۔

دعائے عھد کا ایک حرف پڑھنے پر ہزار نیکیوں کا ثواب ملتا ہے اور ہزار گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔

جوخواتین اس مقابلے میں شرکت کی خواہشمند ہیں وہ صبح 9بجے بروز ہفتہ 7 شعبان 1440ھ بمطابق 13 اپریل 2019 کو صدیقہ طاہرہ الطاہرہ مرکز میں تشریف لائیں۔ اس مقابلے میں شریک پہلی دس پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے انعامات اور تحائف بھی دیے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: