روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے خدام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل

وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُون (83:26)، یہ مقدس آیہ مبارکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کا سلوگن ہے جو کہ کربلا میں آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس بار یہ خدام حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی بہن جناب زینب سلام اللہ علیہا کے زائرین کی خدمت کرنے کا اعزاز اور شرف حاصل کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ کے انچارج حاج حسن حلال نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روزہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ کے خدام کا ایک قافلہ اس وقت روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں موجود ہے اور یہاں آنے والے زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کو شہادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر خصوصی طور پر زائرین کی دیکھ بھال اور خدمت کے لیے بھیجا گیا ہے اور ہم پر خدا کا خاص کرم اور حضرت عباس علیہ السلام کا فضل ہے کہ ہم نے آپ کی بہن جناب زینب سلام اللہ علیہا کے زائرین کی خدمت کا خدمت کا شرف حاصل کرنے کے لئے کربلا سے شام کا مقدس سفر کیا اور جناب زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کے قریب ہی اپنا خدماتی موکب نصب کیا ہے اور اب ہم یہاں آنے والے زائرین کو کھانا اور دیگر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہمیں دوبارہ یہاں آنے اور زائرین کی خدمت کرنے کا شرف عطا فرمائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: