روضہ مبارک حضرت زینب(س) کی بحالی اور مرمت کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی فنی ٹیم کا کام منصوبے کے مطابق جاری ہے

’’مقدس روضوں کی خدمت اور ان میں کام کرنا اور وہاں آنے والے زائرین کی خدمت کرنا ہمارا سلوگن ہے‘‘اور اسی سلوگن کی بنیاد پر روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی بحالی اور مرمت کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بھیجی گئی ٹیکنیکل ماہرین پر مشتمل ٹیم کا کام منصوبے کے مطابق جاری ہے۔

فنی ماہرین پر مشتمل یہ ٹیم ترجیحی بنیادوں میں روضہ مبارک حضرت زینب (سلام اللہ علیھا) بجلی کے نظام کی بحالی اور مرمت میں مصروفِ عمل ہے۔ اب تک کیے جانے والے کاموں کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • - الیکٹرک کیبلز نیٹ ورک کی جامع بحالی اور مرمت
  • - حرم میں خواتین اور مرد حضرات کے لیے مختص کیے گئے حصوں میں الیکٹرک لائٹس کی مکمل بحالی
  • - دو سو بلبز پر مشتمل سو میٹر لمبی لائٹ ڈیکور کی تنصیب اور سینٹرل سیسٹم کے ساتھ ارتباط،
    موقع کی مناسبت سے ان بلبوں کا رنگ تبدیل کیا جا سکتا ہے، لائٹ ڈیکور کو بحال رکھنے کے لیے احتیاط کے طور پر دو سو بلب اضافی طور پر روضہ مبارک حضرت زینب (سلام اللہ علیھا) کی انتظامیہ کو فراہم کیے گیے ہیں۔
  • - مختلف کاموں کے لیے روضہ مبارک حضرت زینب (سلام اللہ علیھا) کی انتظامیہ کے زیر استعمال لفٹر کی مرمت
  • - اس کے علاوہ فکری و ثقافتی امور میں بھی پر روضہ مبارک حضرت زینب (سلام اللہ علیھا) کی انتظامیہ کو مدد فراہم کی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: