مصری اور عراقی طرز تلاوت پر مشتمل کورسسز کی اختتامی تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینے اور قرآن پاک کی مصری اور عراقی طرز تلاوت کو سکھانے کے لئے ’’رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘اور’’ سید الماء ‘‘کے نام سے دو قرآنی کورسز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ان کورسز کا دورانیہ دو سال پر مشتمل تھا۔

ان کورسز میں کربلا اور گردونواح کے 60 طالبعلموں نے استفادہ کرتے ہوئے گریجویشن کورس مکمل کیا۔ ان کورسز کے دوران طالب علموں کو تلاوت، آواز کے اتار چڑھاؤ اور طرز تلاوت پر خصوصی لیکچرز دئیے گئے۔

یہ کورسز الحاج علاء الدين حمود اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری سید حیدر جلو خان کے زیرنگرانی کروائے گئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں بروز منگل 26 مارچ 2019 کو ان کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قرآن مرکز کے ڈائریکٹر الشيخ جواد النصراوي نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : میں پرامید ہوں کہ ان کورسز سے استفادہ کرنے والے قاری حضرات اپنے علم کو آگے بڑھاتے ہوئے قرآنی تعلیمات کی ترویج، قرآن پاک کی درست ادائیگی اور تلاوت سکھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر اس کورس کے گریجویٹس نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ،قرآن مرکز اور اپنے اساتذہ کرام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہوگیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: