روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں جدید ترین کمیونیکیشن سسٹم کی تنصیب

روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ضروریات پوری کرنے اور زائرین کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم پڑھنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے جو امور سرانجام دیے جا رہے ہیں ان میں سے ایک روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں جدید ترین کمیونیکیشن سسٹم کی تنصیب بھی شامل ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کمیونیکیشن ڈویژن کے آفیشل مسٹر فراس عبد الأمير المسعودي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے فراہم کیے جانے والا یہ سسٹم آپٹیکل کیبل، انٹرنیٹ ڈیوائسسز، جدید کیمروں ،انٹرکام اور ٹیلی فون سیٹس پر مشتمل ہے۔ اس سسٹم کی تنصیب کے لیے خصوصی RAK –box اس نظام کا حصہ ہے.

اس کے علاوہ ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے فراہم کردہ آڈیو اور ساؤنڈ سسٹم کو بھی ایام شہادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی مناسبت پر آپریٹ کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: