"خواتین اسلام کی نظر میں" کے زیر عنوان ایک سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کی جانب سےاپنے علمی اور تعلیمی پروگرامز کے ضمن میں "خواتین اسلام کی نظر میں" کے زیر عنوان ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کے انعقاد میں العمید یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ڈینٹسٹری، سائیکالوجی ڈپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تعاون اور اشتراک بھی شامل تھا۔

اس سیمینار میں فیکلٹی ڈینز، اساتذہ اور طالب علموں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے پروفیسر سید ابراہیم الحسینی نے متعلقہ موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام نے جہالت کی تمام روایات کو ٹھکراتے ہوئے عورت کو معاشرے میں ایک معتبر مقام عطا کرتے ہوئے عزت و احترام کا سزاوار قرار دیا۔ اسلام نے عورت کو ان تمام حقوق سے نوازا ہے جس کی مثال اس سے پہلے نہ تو کسی معاشرے، تہذیب اور مذہب میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے معاشرے میں عورت کی حیثیت اور کردار کی اہمیت، افادیت اور طاقت کو اجاگر کرنے کے لیے بطور ماں، بہن، بیوی اور بیٹی عورت پر کئی اہم ذمہ داریاں بھی عائد کی ہیں۔

سیمینار کے دوران نوجوانوں کے حوالے سے عمومی طور پر اور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کے حوالے سے خصوصی طور پر کہیں اہم موضوعات پر بھی بات کی گئی۔

اس سیمینار کے آخر میں سٹوڈنٹس اور سید الحسینی کے درمیان ایک ڈسکشن سیشن بھی رکھا گیا تھا۔ اس سیشن کے دوران سٹوڈنٹس نے سید الحسینی سے مختلف امور پر بات چیت کی اور سیشن کے اختتام پر سید الحسینی نے سٹوڈنٹس کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دیے۔ سیمینار کے اختتام پر کوئز سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ سمینارکے اختتام پر کوئز کے ونرز کو اسناد اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: