چوتھے قومی تقریری مقابلوں برائے مڈل اسکول سٹوڈنٹس کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کی جانب سے چوتھے قومی تقریری مقابلے برائے مڈل اسکول سٹوڈنٹس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریری مقابلہ میں ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن فار ساوتھ اینڈ سینٹرل عراق کے مڈل اسکول سٹوڈنٹس حصہ لے رہے ہیں۔

تقریری مقابلہ کی یہ تقریب بروز جمعرات 20 رجب 1440 ہجری بمطابق 28 مارچ 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن حال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں طالبعلموں، ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے نمائندوں، میڈیا پرسنز اور مہمانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ان تقریری مقابلوں میں بغداد، کربلا، نجف، بصرہ، واسط، قادسیہ، ذی قار، بابل، مثنی اور میثان کے اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 45 طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔

تقریری مقابلے کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صالح الکربلائی نے تقریب سے خطاب کیا۔

اس کے بعد تقریری مقابلوں کے نتائج مرتب کرنے کے لئے جیوری کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور پھر جیوری کے سربراہ ڈاکٹر سعید حمید کاظم نے مقابلے میں شامل مقررین کو جیوری کی جانب سے طے کردہ اصولوں اور قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ تقریری مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے۔ پہلے دن تقریری مقابلوں کے دو سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ دوسرے دن فائنل سیشن ہوگا اور اختتامی تقریب کے دوران ونرز کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: