شب جمعہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں زائرین کی کثیر تعداد

کربلا کی روحانی فضا ایمان کی خوشبو سے معطر ہے اور اہل بیت کی محبت اور جذبہ ایمانی سے سرشار زائرین جوق در جوق کربلا کے مقدس روضوں میں شب جمعہ مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے حاضر ہو رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شب جمعہ کے موقع پر محبان اہلبیت اور زائرین کی کثیر تعداد موجود ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر یہاں موجود خدام بہت متحرک اور زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ زائرین کو درپیش کسی بھی مشکل یا پریشانی کو ختم کرنے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی غیرمعمولی کوششیں جاری ہیں تاکہ زائرین آرام اور سہولت کے ساتھ شب جمعہ کی رسومات زیارت ادا کر سکیں۔ مراسم زیارت کی ادائیگی کے دوران زائرین کرام کی جانب سے عراق کی ترقی، حفاظت اور سلامتی کے لئے بھی خصوصی طور پر دعائیں کی جا رہی ہیں۔

ان روح پرورلمحات کو محفوظ کرنےاور آپ تک پہنچانے کے لئےالکفیل نیٹ ورک کے کیمرے یہاں موجود ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: