بحالی اور مرمت کےچھٹے مرحلے کے اختتام پر حضرت عباس (ع) کے خدام نے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیھا کو معطر کیا

روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی بحالی اور مرمت کے سلسلہ میں جاری منصوبہ کے چھٹے مرحلہ کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام گذشتہ سات دنوں سے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے مزار اور ضریح مبارک کی مینٹینس کا شرف حاصل کر رہے تھے اور اب اس مرحلے کے تمام کام مکمل کئے جا چکے ہیں۔

چھٹے مرحلے کے اختتام پر حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے مزار اور ضریح مبارک کو دھویا اور خوشبو سے معطر کیا۔ روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو معطر کرنے کے لئے خصوصی طور پر وہ خوشبو استعمال کی گئی جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو معطر کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے ڈائریکٹر انجینئر محسن حرب نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا: یہ مسلسل چھٹی دفعہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے روضہ مبارک حضرت زینب علیہ السلام کی بحالی ، مرمت اور جدیدیت کے لیے کام کیا اور اپنی ٹیکنیکل ٹیمیں یہاں روانہ کیں۔ یہ تمام کوششیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی روضہ مبارک حضرت زینب علیہ السلام سے سنجیدگی اور عقیدت کی مظہر ہیں۔ ہم ان تمام لوگوں کا جنہوں نے اس کام کی منصوبہ بندی کی اور جنہوں نے یہ کام کیا ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور روضہ مبارک کے سینئر آفیشل سے لے کر تمام خدا م کے تہ دل سے مشکور اور ان سب کے لئے خدا کی رحمت اور کامیابی کے خواستگار ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: