سالانہ کتابی نمائش’’معرض کربلا الدولی‘‘ کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے ہر سال لگائی جانے والی کتابی نمائش’’معرض کربلا الدولی‘‘ اس سال بھی اپنے مقررہ وقت پہ شروع ہو جائے گی۔کہ جس میں سینکڑوں کتابی ادارے شرکت کر رہےہیں۔

نمائش کا انعقاد 28رجب 1440هـ تا 8 شعبان 1440ھ کو ہو گا اور یہ نمائش مابین الحرمین میں 10 دن تک جاری رہے گی کہ جس میں سینکڑوں ناشرین اور کتابی ادارے شرکت کر رہےہیں۔

ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں منعقد ہونے والی کربلا کتابی نمائش(معرض کربلا الدولی للکتاب) کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور نمائش کی انتظامیہ اس وقت نمائشی ہال اور سٹالز کو آخری شکل دینے میں مصروف عمل ہے۔نمائش میں شریک تمام لائبریریز،پبلشنگ ہاؤسز اور علمی اداروں سٹالز الاٹ کیے جاچکے ہیں۔

نمائش سے متعلقہ پوسٹرز جگہ جگہ آویزاں نظر آ رہے ہیں جبکہ نمائش کے لئے مختص کئے گئے حصے کو آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

ہال کا ڈیکور اور ڈیزائن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور بہت سے سٹالز میں کتابوں کو بھی رکھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معرض کربلا الدولی للکتاب نامی یہ نمائش حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہر سال منعقد ہونے والے ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کا اہم حصہ ہے یہ جشن گزشتہ کئی سالوں سے حضرت امام حسین علیہ السلام ،حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: