چوتھے قومی تقریری مقابلے برائے مڈل اسکول سٹوڈنٹس کی اختتامی تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کی جانب سے منعقد کئے گئے چوتھے قومی تقریری مقابلے برائے مڈل اسکول سٹوڈنٹس دو روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوچکے ہیں۔

ان تقریری مقابلوں کی اختتامی تقریب بروز جمعہ 21 رجب 440 ہجری بمطابق 29 مارچ 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد ہوئی جس میں طالبعلموں، ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کے نمائندوں، مختلف اداروں سے آئے ہوئے وفود، میڈیا پرسنز اور عراق میں موجود مقدس روضوں کے نمائندوں نے بطور خاص شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے شعبہ اعلی تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق عباس معن نے تقریب سے خطاب کیا۔

ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن عراق کی نمائدگی کرتے ہوئے ڈاکٹر مہدی کریم نے تقریب سے خطاب کیا۔

اختتامی تقریب کے دوران گزشتہ سالوں میں منعقد کئے گئے سالانہ قومی تقریری مقابلوں کے بارے میں ایک ڈاکومنٹری فلم بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر چوتھے قومی تقریری مقابلے کے ونرز کا اعلان بھی کیا گیا اور جیتنے والے اسپیکرز کو اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا۔ نتائج کے مطابق ونرز کے نام درج ذیل ہیں۔

پہلی پوزیشن : مهدي شاكر خنياب / مديريّة تربية الرّصافة الثالثة/ بغداد.
دوسریپوزیشن: كرار محمد عبد الرضا / مديريّة تربية الرصافة الثالثة / بغداد.
تیسری پوزیشن: جُنيد عادل فاضل / مديريّة تربية الكرخ الأولى / بغداد.
چوتھی پوزیشن: محمد يوسف عباس / مديريّة تربية ذي قار.
پانچویں پوزیشن: حسين علاء محمود / مديريّة تربية المثنى.

تقریب کے اختتام پر جیوری کے اراکین اور مقابلوں کے منتظمین کو مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: