شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کی طرف سے العمید سکول کی 570 طالبات کے اعزاز میں تقریب

حضرت علی ابن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے العمید سکول کی طالبات کے اعزاز میں {اپنے پروردگار کی فرمانبرداری ہی میرا شرف ہے} کے عنوان کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں طالبات کے علاوہ سکول کے تدریسی عملہ، طالبات کے گاڈیئنس اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مرکزی انتظامی کمیٹی (مجلس ادارہ) کے ارکان نے شرکت کی۔

بروز ہفتہ 22 رجب 1440هـ (30 مارچ 2019ء) کو الکلینی کمپلیکس میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، اس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مخصوص ترانہ پڑھا گيا۔

سب سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس الموسوی نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں اس تقریب کے انعقاد کے اغراض و مقاصد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا اس تقریب کا مقصد اپنے بچوں میں شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا شعور پیدا کرنا اور الہی احکامات کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

اس تقریب میں طالبات کی جانب سے متعدد سرگرمیاں دیکھنے میں آئيں تقریب کے اختتام پر شرعی ذمہ داری کو ادا کرنے کی عمر کو پہنچنے والی طالبات میں تحائف اور عبائيں تقسیم کی گئيں۔

واضح رہے یہ تقریب العمید گرلز سکول کی ان 570 طالبات کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی جو عمر کے اس جصہ میں پہنچ گئی ہیں جس میں ان پر نماز، روزہ سمیت تمام شرعی فرائض کی ادائيگی واجب ہو جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: