امام موسی کاظم(ع) کے یوم شہادت کے قریب آتے ہی حرم کاظمیہ کے گنبدوں پر سیاہ عَلموں کی تنصیب

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے قریب آنے پہ روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے گنبدوں پہ سیاہ عَلَم نصب کر دیے گئے ہیں علموں کی تبدیلی کی تقریب بروز جمعہ (21 رجب 1440هـ) بمطابق (29مارچ 2019ء) کو مغرب کے بعد منعقد ہوئی کہ جس میں دینی، سماجی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جمال عبد الرسول الدبّاغ، اعلی دینی قیادت کے نمائندے شيخ حُسين آل ياسين، مقدس روضوں کے وفود، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد اور ہزاروں افراد کی موجودگی میں قاری ڈاکٹر رافع عامری نے تلاوت قرآن مجید سے تقریب کا آغاز کیا اس کے بعد کاظمیہ کی ماتمی انجمنوں نے اپنے مخصوص انداز میں اس المناک شہادت پہ پرسہ پیش کیا۔

اس کے بعد بالترتیب ڈاکٹر جمال عبد الرسول الدبّاغ اور شيخ حُسين آل ياسين نے حاضرین سے خطاب کیا اور امام موسی کاظم علیہ السلام کے حالات زندگی اور ہماری موجودہ ذمہ داریوں کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے بعد باقاعدہ طور پر ایام سوگ کی ابتداء اور اعلان حزن کے لیے روضہ مبارک کے گنبدوں پر سیاہ علم نصب کیے گئے۔

تقریب کے آخر میں شيخ سعيد المعاتيق مجلس عزاء سے خطاب کیا اور عمار الكناني نے نوحہ خوانی کے فرائض سرانجام دیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: