امام موسیٰ کاظم(ع) کی المناک شہادت کو یاد کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عزائی ماحول.....

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شھادت کے قریب آتے ہی پورے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سوگ اور حزن کے آثار دکھائی دے رہے ہیں دیواروں اور ستونوں پر سیاہ چادریں آویزوں کر دی گئی ہیں اور سوگ کی علامت کے طور پر پورے روضہ مبارک میں سیاہ عَلَم نصب کیے گئے ہیں۔

اس المناک سانحہ کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس عزاء اور ماتم داری کے کئی پروگراموں کا انعقاد بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کاظمیہ میں زائرین کی خدمت کے لیے متعدد مقامات پر پانی اور دیگر مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی ہیں اور روضہ مبارک کے ٹرانسپورٹ سیکشن کی دسیوں گاڑیاں کاظمیہ میں زائرینِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: