روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خدام شہادت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی المناک شہادت کو یاد کرتے ہوئے۔

آج کا سورج اہل بیت علیہم السلام اور ان کے شیعوں کے لیے غم وحزن کی المناک یادوں کے ساتھ طلوع ہوا ہے کیونکہ آج 25رجب ہے اور یہی وہ دن ہے جس میں سن183ہجری کو ہمارے ساتویں امام حضرت موسی کاظم علیہ السلام نے طویل عرصہ قید و بند کی صعوبتوں کے بعد جام شہادت نوش کیا۔

ھارون رشید ( پانچواں عباسی خلیفہ) کی اھل بیت اطہار کے ساتھ شدید دشمنی ناقابل انکار تھی، اولاد فاطمہ زھراء(س) اور ذریات علی(‏‏‏ع) پر مظالم ڈھانے میں کوئی کمی نہ کی،وہ چونکہ عباسی حاکموں میں سے زیادہ جنایت کار اور ظالم تھا،لوگوں کا امام موسی کاظم (ع) کے نسبت احترام اور امام کا معنوی مقام دیکھنا برداشت نہیں ہوتا اور اس سے بہت پریشان رہتا تھا۔

ہارون رشید نے امام موسی کاظم علیہ السلام کو طویل عرصے تک قید میں رکھا امام موسی کاظم علیہ السلام کو ہارون رشید کے حکم پہ متعدد زندانوں میں قید میں رکھا گیا سب سے پہلے امام (ع) ایک سال عیسیٰ ابن جعفر والی بصره کے قیدخانہ میں رهے حضرت (ع) کے نیک اوصاف و کمالات نے عیسیٰ ابن جعفر کے اندر اتنا اثر کیا کہ اس جلّاد و بد اخلاق نے هارون کے پاس لکھا: ان کو میرے پاس سے لے جاؤ ورنہ میں ان کو آزاد کردوں گا ۔

هارون کے دستور کے مطابق حضرت (ع) کو بغداد لے جاکر فضل بن ربیع کے قیدخانہ میں مقید کیا، اس نے چند دنوں کے بعد فضل بن یحییٰ کے پاس بھیج کر قیدخانہ میں ڈالا اور آخر میں سندی بن شاھک کے قیدخانہ میں زندان کیا گیا ۔

مسلسل ایک قیدخانہ سے دوسرے قیدخانہ منتقل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ هارون جب بھی اپنے زندان کے نگہبانوں کو امام (ع) کی زندگی کا خاتمہ کرنے کا حکم دیتا تھا تو یہ لوگ تیار نہیں هوتے تھے۔ امام موسیٰ کاظم (ع) کوجس آخری قید خانے میں قید کیا گيا اس کا زندان باں انتہائي سنگدل تھا جس کا نام سنہری بن شاہک تھا ۔ اس زندان میں امام پر بہت زیادہ ظلم و ستم ڈھایا گيا اور بالآخر اسی ملعون نے ہاروں رشید کے حکم پر ایک سازش کے ذریعہ امام کو زہر دے دیا اور امام (ع) تین دن تک سخت رنج و تعب برداشت کرنے کے بعد 25/ رجب المرجب سنہ 183 کو 55 سال کی عمر میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔

حضرت (ع) کے جنازه کو تین دن تک بغداد کے پل پر رکھا گیا اور چہرۀ مبارک کو کھول کر لوگوں کو ندا دی جارهی تھی کہ یہ موسی ٰبن جعفر (ع) هیں جو دنیا سے انتقال کرگئے هیں اگر ان کی زیارت کرلو ۔ لوگ جوق در جوق آکر حضرت (ع) کو دیکھ رھے تھے ۔

فرزند رسول حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی تاریخ غم و اندوہ کے اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام حجت خدا حضرت امام زمانہ علیہ السلام کو مغموم اور شگافتہ دلوں کے ساتھ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کا پرسہ پیش کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: