حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کی المناک شھادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے خدام کا ماتمی جلوس ۔۔۔۔۔۔۔

حزن والم سے ملول دلوں اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کا اھل بیت اطہار علیھم السلام کو پُرسہ پیش کرنے اور اس المناک دن کے احیاء کے لئے 25 رجب 1440 ہجری بمطابق 2 اپریل 2019 کو ایک ماتمی جلوس نکالا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے رمزی تابوت کے ساتھ برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا کہ جہاں دونوں مقدس حرموں کے خدام نے مل کر اپنے مظلوم امام کے مصائب پر ماتم کیا اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا۔

یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے روضہ مبارک کاظمین کی زیارت کے لئے آئے ہوئے زائرین کے لئے آمد و رفت کے وسائل فراہم کئے گئے اور دوران زیارت کاظمین میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے زائرین کی سہولیات کے پیش نظر متعدد خدمات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: