روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کی عالمی دن برائے عربی مخطوطات کی سالانہ تقریب میں شرکت۔ یہ تقریب عربی مخطوطات کے عالمی دن کے موقع پر اسلامی یونیورسٹی نجف اور ادارہ برائے عربی مخطوطات قاہرہ کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے دارالمخطوطا ت کے ڈائریکٹر مسٹر صلاح مهدي عبد الوهاب کی سربراہی میں ماہرین پر مشتمل وفد نے اس تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر مسٹر صلاح مهدي عبد الوهاب نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ کوئی ہمارے ثقافتی ورثے کے احیا اور اس کی حفاظت کے لیے کام کر رہا ہے اور اس کام کے نتیجے میں اب تک ہزاروں قدیم وہ نادر مخطوطات کو محفوظ کیا جا چکا ہے۔
ہماری اس تقریب میں شرکت کا مقصد اس ثقافتی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنا، انہیں محفوظ کرنے کے طریقے کار اور عراق وعرب دنیا میں اس میں محفوظ شدہ ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لئے مشکل مشترکہ طور پر کوششیں کرنا اور ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے مزید کام کرنا ہے۔
اس تقریب کے موقع پر ہم نے یہاں آے ہوئے کئی ماہرین سے ملاقات بھی کی اور مخطوطات کو محفوظ کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات بھی شیئر کئے۔