کربلا انٹرنیشنل بک فیئر یونیورسٹی پروفیسرز اور طالب علموں کے لیے ایک پر کشش جگہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی ریلیشن ڈویژن کی جانب سے کربلا انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کے لیے بغداد یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور پروفیسرز کے لیے ایک معلوماتی ٹور آرگنائز کیا گیا تھا۔

اس معلوماتی دورے کے انعقاد کا مقصد طالب علموں میں کتاب بینی کا فروغ اور کتاب بینی کی اہمیت اور افادیت کو اجاگرکرنا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ پروفیسرز اور سٹوڈنٹس کو اس انٹرنیشنل بک فیئر میں مدعوکرنے کا مقصد انہیں ایسے مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ یہاں موجود اکیڈمک اور سائنٹفک پبلیکیشنز سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تحقیقی اور تعلیمی ضروریات کو پورا کرسکیں۔

دورے کے اختتام پر بغداد یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈپارٹمنٹ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر ناصر ضياء شعلان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے علم و تحقیق کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر نہایت مشکور ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بین بین الاقوامی معیار کے حامل اکیڈمک انسٹی ٹیوشنز اور یونیورسٹی سینٹرز کا قیام نہایت خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کربلا انٹرنیشنل بک فیئر ایک جامع کتابی نمائش ہے۔ یہاں تقریبا تمام شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں جامع اور بہترین کتب موجود ہیں اور خاص طور پر اس نمائش کی انتظامیہ نے یونیورسٹیز اور اکیڈمیک حوالے سے بھی بہترین کتابیں نمائش میں شامل کی ہیں۔ یہ ٹور مختصر ہونے کے باوجود بھی بہت دلچسپ اور مفید ہے اور ان شاء اللہ ہم دوبارہ یہاں آنے کی کوشش کریں گے۔

ہم دونوں مقدس روضوں اور اس نمائش کی انتظامیہ کے اس حیران کن تعاون اور نمائش کے شاندار انعقاد پر شکرگزار ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: