مقاصد سیکنڈری اسکول کے ہونہار اور ممتاز طالبعلموں کے اعزاز میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں ایک تقریب

مقاصد سیکنڈری اسکول کی انتظامیہ نے اپنے ہونہار اور ممتاز طالبعلموں کے اعزاز میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ مقاصد سکینڈری اسکول کی انتظامیہ اور طالب علموں کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آمد پر یونیورسٹی ریلیشن ڈویژن کے خدا م نے ان کا استقبال کیا اور وفد کو مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد امام حسن ہال میں لے جایا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

تقریب کے اختتام پر ممتاز طالب علموں کو اعزازی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون اور طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے کی جانے والی غیر معمولی کوششوں پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر دعائے فرج کی تلاوت کی گئی۔

واضح رہے کہ مقاصد سیکنڈری اسکول فار بوائز کربلا میں ہے اور ایک اسلامی خیراتی ادارہ اسے سپانسر کرتا ہے۔ یہ اسکول 1949 میں بنایا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: