عراق میں تعینات ترکی کے سفیر نےبغداد انٹرنیشنل ایئر کے ضمن میں جاری سولہویں انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے دورے کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے وہاں موجود زرعی اور صنعتی مصنوعات کو بے حد سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے پیش کی گئی مصنوعات نہایت متاثر کن، معیاری اور کم قیمت ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے معاشی اور صنعتی شعبوں میں جاری کوششوں اور خدمات کی بدولت ملک تعمیر و ترقی، خوشحالی اور خود کفالت کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات اور کوششیں صرف صنعتی اور زرعی میدان تک محدود نہیں بلکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے گراں قدر خدمات پیش کی جارہی ہیں اور بلاشبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ایک عظیم مذہبی ادارہ ہے۔