پندرہویں ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کی تقریبات میں کون سے چالیس ممالک شرکت کر رہے ہیں

پندرہویں سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کی انتظامی کمیٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بروز منگل 3 شعبان 1440ھ بمطابق 9اپریل 2019ء کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پندرہویں سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کی تقریبات کا آغاز اس عنوان کے تحت ہو رہا ہے: (امام حسين -عليه السلام- اقوام کے لیے مینارِ ہدایت اور اقدار کی اصلاح کرنے والے ہیں)۔

امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع) اور امام سجاد(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کی تقریبات 3 سے 7 شعبان تک جاری رہیں گی۔

سیمینار کی تقریبات میں 40 ممالک سے آئیں ہوئی دینی، سیاسی، فکری، ثقافتی، ادبی، فنی اور سماجی شخصیات شرکت کر رہی ہیں جن میں سعودی عرب، بحرين، كويت، عُمان، مصر، لبنان، تیونس، الجزائر، مراکش، مالي، كاميرون، ساحل العاج، کينيا، بيساو، كوناكري، غانا، باريكنافاسو، مدغشقر، إيران، تھائي لینڈ، سری لنكا، بنگلادیش، پاكستان، كینڈا، روس، فرانس، برطانيہ، كرواتيا، مقدونيا، كوسوو، ہنگاريہ، جرمنی، هالینڈ، أذربيجان، الكونغو، ليبيريا، هندوستان، سویز لینڈ، ألبانيا، امريكہ سرفہرست ہیں.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: