تصویری رپورٹ: حضرت عباس (ع) کی ضریح پر سجے ہزاروں قدرتی پھول انوار محمدیہ کی آمد کی مبارکباد دے رہے ہیں....

چار شعبان حضرت عباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا پر مسرت دن ہے کہ جس میں تمام محبان اہل بیت علیھم السلام ان کا جشن میلاد مناتے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے اس مبارک ماہ میں انوار محمدیہ کی آمد اور حضرت عباس علیہ السلام کے جشن میلاد کی تیاریوں کے سلسلہ میں قدرتی پھولوں کے دسیوں گلدستوں اور ہزاروں پھولوں سے ضریح مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو سجا دیا ہے۔

شعبان کی ابتداء سے پندرہ شعبان تک اہل بیت اطہار علیھم السلام کے ہاں انوار محمدیہ کی آمد کا جشن منانے اور ان پُر مسرت ایام میں شیعیان اہل بیت علیھم السلام میں خوشیاں بانٹنے کے لیے جو امور سر انجام دئیے ہیں ان میں ضریح مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی قدرتی پھولوں سے تزیین و آرائش بھی ہے۔ اس سلسلہ میں تین ہزار سے زیادہ قدرتی پھولوں سے بنے 68 گلدستوں اور 8 پھولوں کے ستونوں کو ضریح مبارک پر مختلف جگہ آویزاں کیا گیا ہے۔

جن پھولوں کو اس تزیین و آرائش میں استعمال کیا گیا ان میں سے اکثر کے نام درج ذیل ہیں:

(الأنتوريم)،(كلاد بولس)، (الورد الهولندي)، (كلايول)، (روز)، (داودي)، (كاميليان)، (الجوري)، (سايكس)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: