پندرہویں ربیع شہادہ سیمینار کے پہلے دن کی تقریبات کا اختتام محفل قرآن پر ہوا

پندرہویں سالانہ ربیع شہادہ ثقافتی سیمینار کے پہلے دن کی تقریبات کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) میں بعد از مغربین محفل قرآن پر ہوا کہ جس میں عالمی شہرت یافتہ قاریان قرآن نے شرکت کی اور خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔

محفل میں عراق اور دیگر ممالک سے آئیں ہوئی دینی، سیاسی، فکری، ثقافتی، ادبی، فنی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سب سے پہلے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے مؤذن أسامة كربلائی نے اپنے مخصوص انداز تلاوت کے ذریعے باقاعدہ طور پر اس محفل قرآن کا آغاز کیا، اس کے بعد روضہ مبارک امام حسین(ع) کی اہواز میں قائم دار القرآن کی شاخ سے آئے ہوئے نعت خواں گروپ نے تلاوت اور قصائد اہل بیت(ع) حاضرین کی سماعتوں کی نذر کیے اور ان کے دلوں میں نور ایمان کو مزید روشن کیا، قصائد کے بعد بالترتیب دار القرآن کے طالب علم قاری حسین حجاز، روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کے مؤذن اور قاری جناب مید شاکر نجاد نے تلاوت قرآن مجید کی، جبکہ اس محفل قرآن کا اختتام مصر سے آئے ہوئے عالمی شہرت یافتہ قاری حمدی راشد نے کیا کہ جنہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن مجید کے ذریعے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) کے دارالقران کے میڈیا سیکشن کے انچارج صفاء سیلاوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال اس سیمینار کے ضمن میں محفل قرآن کا انعقاد کرتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے طلاب کے علاوہ عالمی شہرت یافیہ عراقی و غیر عراقی قاریان قرآن کو اس محفل میں مدعو کیا جائے۔

واضح رہے کہ بروز منگل 3 شعبان 1440ھ بمطابق 9اپریل 2019ء کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں بین الاقوامی پندرہویں سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کی تقریبات کا آغاز اس عنوان کے تحت ہوا: (امام حسين -عليه السلام- اقوام کے لیے مینارِ ہدایت اور اقدار کی اصلاح کرنے والے ہیں)۔ امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع) اور امام سجاد(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کی تقریبات 3 سے 7 شعبان تک جاری رہیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: