بروز بدھ (4 شعبان 1440هـ) بمطابق (10 اپریل 2019ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ایک خصوصی محفل کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک و مذاہب سے تعلق رکھنے والے وفود نے شریک ہو کر حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد پر مبارک باد پیش کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر، سیمینار میں شریک مہمانوں اور زائرین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اس عبادتی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے پہلے روضہ مبارک کے ڈپٹی سیکرٹری کے معاون الحاج علي الصفار نے اس عبادتی تقریب کے بارے میں حاضرین کو بریفنگ دی اور حضرت عباس(ع) کی قدر و منزلت کے بارے میں گفتگو کی۔
اس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا پھر اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مخصوص ترانہ پڑھا گیا اور مراسیمِ زیارت ادا کیے گئے۔ تقریب کا اختتام حضرت عباس(ع) کی شان میں قصائد پڑھ کر کیا گیا۔
مراسیم زیارت میں چالیس ممالک سے آئی ہوئیں دینی، سیاسی، فکری، ثقافتی، ادبی، فنی اور سماجی شخصیات نے اس تقریب اپنی نوعیت کی منفرد تقریب قرار دیا اور اس میں شرکت کو اپنے لیے اعزار شمار کیا۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ سیمینار منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش، تحقیقی مقالات اور خواتین کی کانفرنس کو اہم حیثیت حاصل ہے۔