ربیع الشہادہ سیمینار کے ضمن میں منعقد ہونے والی تحقیقی مقالات پر مشتمل نشست کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں

آج بروز بدھ 4شعبان 1440ھ بمطابق 10اپریل 2019 کو پندرہویں سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں تحقیقی مقالات پر مشتمل نشست کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے امام حسن(ع) ہال میں ہوا اس نشست میں روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، دونوں مقدس روضوں کے سیکرٹری صاحبان، اور عراق اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد اس تحقیقی مقالات کے جلسہ کے صدر ڈاکٹر علاء موسوی نے استقبالیہ خطاب کیا اور ان تحقیقی مقالات پر مشتمل محافل کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے گفتگو کی۔

آج کی اس نشست میں جن موضوعات پر گفتگو کی گئی اور جن حضرات نے یہ تحقیقی مقالات پیش کیے ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

- 1- کاتب: شيخ ضياء زين الدين/ ملک: عراق/ مقالہ کا موضوع: (عظمة أبي الفضل العبّاس) مکمل مقالہ سے آگاہی کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

https://rabee.alkafeel.net/news.php?id=497


- 2- کاتب: سيّد منير الخبّاز/ ملک: سعودی عرب/ ، مقالہ کا موضوع: (فقه الإصلاح.. مبانيه وأدواته ومراحله) مکمل مقالہ سے آگاہی کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

https://rabee.alkafeel.net/news.php?id=499


- 3- کاتب: سيّد هاشم الهاشميّ/ ملک: كويت/ مقالہ کا موضوع: (فاجعة عاشوراء في منطلقها الفكريّ من التحريف الى التصحيح) مکمل مقالہ سے آگاہی کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

https://rabee.alkafeel.net/news.php?id=496
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: