سادۃ الخدم نے اس طرح اپنے منفرد روایتی انداز میں امام حسین(ع) کو ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مبارکباد دی......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں کام کرنے والے سادۃ الخدم کے شعبہ کے ارکان نے ہر سال کی طرح امسال بھی 4 شعبان کو اپنے منفرد روایتی انداز میں امام حسین علیہ السلام کو ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے جشن میلاد کی مبارکباد پیش کی۔

ہمیشہ کی طرح وہ اس مرتبہ بھی چار شعبان کو نماز ظہر کے بعد اپنے مخصوص روایتی کپڑوں میں ملبوس ایک جلوس کی شکل میں ہاتھوں میں مٹھائی اور مخصوص روایتی فولادی گرز اٹھائے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف گئے اور جب وہ مابین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے دروازے پر پہنچے تو وہاں پر بھی سادۃ الخدم ہاتھوں میں پھول لیئے ہوئے ان کے استقبال کے لئے کھڑے تھے اس کے بعد دونوں مقدس روضوں کے سادۃ الخدم نے مل کر امام حسین علیہ السلام کو اس پرمسرت مناسبت پر مبارکباد پیش کی اور زائرین میں بڑی مقدار میں پھول اور مٹھائی تقسیم کی۔

واضح رہے کچھ خاندان اور گھرانے ایسے ہیں کہ جن سے تعلق رکھنے والے افراد صدیوں سے کربلا کے مقدس روضوں میں خادم یا مجاور کی حیثیت سے کام کرنے کا شرف حاصل کرتے چلے آ رہے ہیں دوسرے لفظوں میں ان گھرانوں کو کربلا کے روضوں میں خدمت کا موقع وراثت میں ملتا ہے اور انہی خاندانوں اور گھرانوں سے تعلق رکھنے والے خدام کو سادة الخدم کا لقب دیا گیا ہے ان خاندانوں میں سے بعض سادات ہیں اور بعض غیر سادات ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: